سابق پی ٹی آئی ایم پی اے نواب محمد گزین عباسی کو اغوا کر لیا گیا

27

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد گزین خان عباسی کو اغوا کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریاست بہاولپور کے آخری فرمانروا نواب الحاج سرصادق پنجم خان کے پوتے ، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شہزادہ محمد عثمان عباسی کے بیٹے صاحبزادہ گزین خان عباسی جو کہ ڈسٹرکٹ بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے تھے اور اب بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، موجودہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے وہ کراچی میں مقیم تھے، سول کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد آئے اور گارڈز سے کہا کہ گزین خان کو باہر بلائیں ورنہ ہم خود اندر آجائیں گے، گزین خان کو وہ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس جگہ لے گئے اور کس مقدمے میں لے گئے، البتہ کچھ دن قبل ان کے خلاف تحصیل یزمان جہاں ان کا ہزاروں ایکڑ رقبہ ہے اس حوالے سے جھوٹے مقدمات تھے تاہم انہوں نے ضمانتیں کروا رکھی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں