گلگت بلتستان۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

workers policy pti 28

گلگت بلتستان کےحلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد خورشید خان نے 994 ووٹوں کی برتری سے میدان مارلیا۔ تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محمد خورشید خان 6 ہزار 219 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5 ہزار 225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالدخورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیےلوگ پرجوش دکھائی دیے، کاشت کاری کے سیزن میں تمام مصروفیات کے باوجود دور دراز علاقوں سے بھی پیدل سفر کرکے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنےکے لیے پہنچے،کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز نے پولنگ کا عمل سست ہونے کی شکایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں