ہٹیاں بالا/آزدکشمیر(مبارک حسین اعوان )بھارت آبی جاریت سے باز نہ آیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاے جہلم کا پانی ایک بار پھر روک لیا جس سے ٹھاٹھے مارتا دریا نصف سے بھی کم ہوکر ایک نالے کی شکل اختیار کر گیا ہے دریاے جہلم مقبوضہ کشمیرسے آتا ہے جس کا پانی منگلا ڈیم میں ذخیرہ کیا جاتا ہے.
بھارت اس سے پہلے بھی متعدد بار دریاے جہلم کا پانی روک چکا ہے آج ایک بار پھر بھارت نے آبی جاریت برقرار رکھتے ہوے دریاے جہلم کا پانی روک لیا ہے جس سے دریاے جہلم تقریباًنصف سے بھی کم سطح پر آچکا ہے جس سے دریاے جہلم ایک نالے کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔