ہری پور:منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں

haripur-police-arrest 9

ہری پور (گل فاطمہ)پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے احکامات کی روشنی میں انسداد منشیات مہم جاری ۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی زیر قیادت ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 4 کلو 867 گرام چرس ،1 کلو 847 گرام آئس اور 30 لیٹر شراب برآمد ،مقدمات درج رجسٹر ۔ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر مہتاب خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ظاہر شاہ ولد دوست محمد سکنہ عیسٰی ماڈل غازی گو گرفتار کرکے قبضہ سے 619 گرام آئس برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ حطار میاں لیاقت نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی منشیات فروش زاور علی ولد شاہ نذیر سکنہ مردان کو گرفتار کرکے 3 کلو 27 گرام چرس برآمد کرلی ۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ محمد امتیاز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات کی زیر نگرانی منشیات فروش محمد عابد ولد عبدالمالک سکنہ محلہ چھیلو جاگل گو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 840 گرام چرس برآمد کرلی ۔انچارج چوکی شاہ مقصود کیڈٹ قاضی اجمل نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث طاہر زمان ولد محمد زمان سکنہ محلہ افضل آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 225 گرام آئس برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں