ہری پور: ریڈیو پاکستان و پاکستان ٹیلیویژن کے سالانہ قومی مقابلہ نعت کا انعقاد

Haripur-naat-competation 12

ہری پور( گل فاطمہ ) ریڈیو پاکستان و پاکستان ٹیلیویژن کے سالانہ قومی مقابلہ نعت کے سلسلے میں ہونے والا سالانہ ضلعی مقابلہ نعت سال 2023 کا انعقاد ، یہ مقابلے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایات کی روشنی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 ہری پور کے ہال میں انعقاد پزیر ہوئے ان مقابلوں میں سولہ سال تا پچیس سال کے بچوں میں گورنمنٹ ہائی اسکول سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ ٹاون شپ کے محمد فہد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ پندرہ سال سے کم عمر کے نعت خواں بچوں کے مقابلہ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول برکوٹ کے ثناء خواں بچے سید عباس حیدر نے اؤل پوزیشن حاصل کی اور صوبائی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا ان مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختیار خان جدون تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈی او سپورٹس صفدر خان کے علاوہ پرنسپل سید عابد حسین شاہ ،پرنسپل سعید احمد ، معلم محمد ارشد ، معلم محمد ایوب سواتی ، معلم مختیار احمد ضیاء ، کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے یہ مقابلے انتہائی خوبصورت ماحول میں انعقاد پذیر ہوے ہر بچے نے بہت ہی پیاری اور خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی ، دونوں کیٹیگری میں مجموعی طور پر 29 بچوں نے مقابلہ میں حصہ لیا ان مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی اسکول سیکٹر نمبر دو کھلابٹ ٹاون شپ کے محمد فہد نسیم نے سولہ سال تا پچیس سال کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ نیشنل ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر 1 ہری پور کے محمد عدنان اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول برکوٹ کے حمزہ علی نے سانجھی دوسری پوزیشن لی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پنیاں کے عبداللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح پندرہ سال سے کم عمر کی ثناء خوانی کے مقابلہ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول برکوٹ کے سید عباس حیدر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پنیاں کے محمد عبداللہ نے دوسری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سنٹرل جیل کے دانیال احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ان مقابلوں کے ججز کے فرائض سعید الرحمن نقشبندی ، کاشف علی ، مطیع الرحمان اطہر ، اور قاضی تنزیل الرحمان نے سرانجام دیئے اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختیار خان جدون نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت خوانی کے اس مقابلے میں حصہ لینے والے ہر ثناء خواں بچے کی حاضری بارگاہ رسالت میں مقبول حاضری ہے سب انعام یافتہ ہیں اور نمبر ون ہیں میری آج کے روز بہت زیادہ سرکاری مصروفیات تھیں مگر میں نے ان سب کو ترک کر کے آج کے اس مقابلہ نعت خوانی میں شرکت کرنے کو اپنے لئے باعث ثواب و باعث سعادت سمجھا یہ مقابلہ ایک نسبت والا پروگرام ہے آئیے ہم سب آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زات اقدس سے ایک نسبت کے زریعے آپس میں جڑ جائیں کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اللہ کے آخری نبی ہیں ان کے بعد نبوت کا دروازا قیامت تک بند کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی زات اقدس کے ساتھ عقیدت محبت کے ساتھ جوڑے رکھے مختیار خان جدون نے مزید کہا کہ اللہ ہماری غلطیوں کوتاہیوں کو معاف فرماے اور پاکستان کو ایک ایسی صالح قیادت نصیب فرماے کہ جو پاکستان میں اسلامی نظام کو نافذ کر سکے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی ملک بنا سکے اس وقت مسائل ضرور ہیں مگر ہم پاکستان کے مستقبل سے پر امید ہیں ، آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ہونے والے ثناء خواں بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں