ہٹیاں بالا/آزادکشمیر(رپورٹ مبارک حسین اعوان)آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا شاریاں گورنمنٹ الحاج قاضی عبدالعزیز ہائی سکول میں پاک فوج نے چھ ستمبر کے حوالے سے شہدا کو حراج عقدیت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جس میں فوجی آفیسران مختلف تعلیمی اداہ جات کے طلبہ و طالبات ،شہدا کے لواحقین سمیت عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں جنگی سامان کی نمائش سمیت پاک فوج کے جوانوں نے مختلف مشقین بھی کیں جن کو دیکھ کر طالبہ وطالبات نے خوب سراہا
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک آرمی کی جانب سے ضلع جہلم ویلی شاریاں کے مقام پر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب فوجی آفیسران شہدا کے لواحقین مختلف سکولوں کےطالبہ طالبات سمیت عوام علاقہ نےبڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے شہدا کے بچوں نے تقاریر کیں تقریب میں جنگی سازوسامان کی نمائش بھی کی گی جسے طالبہ وطالبات سمیت عوام علاقہ نے بہت پسند کیا بچے بڑے سبھی جنگی ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر بناتے رہے پاک فوج کے جوانوں نے مختلف مشقیں بھی کیں جنہیں عوام نے خوب سراہا ۔
معززین علاقہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہآرمی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے آ رمی کا ہر آفیسر و جوان ہمارے لیۓ انمول ہے۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، ملکی دفاع ہو، زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کوئی بھی ہنگامی صورتحال ہو، جب کبھی بھی اس ملک کے عوام کسی مصیبت میں مبتلا ہوں دن ہو یا رات ہماری آرمی کے آفیسران و جوان ان کی مدد کو پہنچتے ہیں تقریب کے اختتام پر پاک فوج کےاعلی آفیسران نے شہدا کے لواحقین میں گفٹ تقسیم کیے تقریب کے اختتام پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گی۔