چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام..

sugar-stock 47

جعفرآباد(جہانگیرخان جاوید دھرپالی) ڈیرہ اللہ یارپولیس کی کامیاب کاروائی چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی پچاس کلو کی 240بوریاں قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیں.
زخیرہ اندوزوں کے خلاف جعفرآباد پولیس متحرک ہوگئی ہے سندھ سے بلوچستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے زرائع کے مطابق ایک مزدا گاڑی کے زریعے سندھ سے بلوچستان چینی اسمگل کی جا رہی تھی جسے بعدازاں افغانستان اسمگل کیا جانا تھا پولیس کا کہنا ہیکہ برآمد ہونے والی چینی کی 240 بوریاں نیلام کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں