جعفرآباد(جہانگیرخان جاوید دھرپالی)صحبت پورکے علاقے میں انوکھی چوری کی واردات، نامعلوم چوروں نے زمیندار کے گودام سے 2عدد دیگ اور ایک موٹرپمپ چرا کر فرار ہوگئے گاوں والوں اور پولیس نے چوروں کاتعاقب کیا تو چور دیگیں چھوڑ کر اور موٹرپمپ ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی غربت اور بے روزگاری کے باعث چوری چکاری کے انوکھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود گوٹھ محمد مراد کھوسہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آگئی چور زمیندار ہدایت اللہ کھوسہ کے گودام سے 2 دیگیں اور 1 موٹر پمپ چوری کرکے لے گئے گوٹھ والوں اور پولیس نے چوروں کا تعاقب کیا اور چور دونوں دیگیں سم نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے اور موٹر پمپ ساتھ لے گئے ۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل گوٹھ محمد مراد کھوسہ سے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر چور چوری کرکے لے گئے تھے تاحال نہ چور گرفتار ہوئے نہ ٹرانسفارمر برآمد ہوا ہے ۔ آئے روز وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
صحبت پور: چوری کی انوکھی واردات۔۔چور دیگ اور موٹر پمپ لے گئے
