عمران خان کی گرفتاری پر علی محمد خان کا ردعمل۔۔پرویز خٹک کے پارٹی توڑنے سے متعلق بیان پر کہا ٹرائی ٹرائی اگین

Ali-Muhammad-PTI 30

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں لیکن سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہو سائفر کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی کی گرفتاری بلکل غلط ہے، چئیر مین پی ٹی آئی نے صدر مملکت سے بھی بات کی تھی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں بات ہوئی کہ بیرونی مداخلت کی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحقیقات کے حق میں ہیں کہ مداخلت کیوں ہوئی اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہےتحقیقات آزاد اور شفاف ہونی چاہیے ایسے نہیں جس طرح چئیرمن پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہو رہا ہے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ انشا اللہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے اللہ فرماتا ہے میری رحمت نے نا امید مت ہو، امید ہے 90 روز میں الیکشن ہوں گے اور صدر مملکت سے بھی توقع رکھتے ہیںصدر علوی پرانے سیاست دان ہیں امید ہے وقت پر الیکشن ہو جائیں گےصحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی کے پی کے سے ہیں پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا جس پر علی محمد خان نے جواب دیا کہ پرویز خٹک سے کہیں ٹرائی ٹرائی اگین لیکن اللہ ان کے ساتھ ہے جو دل سے صاف ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں