درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی۔۔عمران خان کےلئے انصاف دروازے بند، وکلا

Imran-khan-attock-jail 23

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد، سائفر کیس/چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کا معاملہ ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، عدالتی عملہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت 11 ستمبر کی تاریخ دے دی کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی گئی،پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھہ انتظار پنجوتھہ خالد یوسف اور علی بخاری عدالت پیش ہوئے، وکلا کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےلئے انصاف کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، اگر جیل میں رکھنا ہے تو کوئی ایسا کیس بنائیں جس کی بنیاد بھی ہو.مقصد صرف عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں