اسلام آباد: اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ میرے اکائونٹ میں آکر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں میں انہیں ہرگز برداشت نہیں کر سکتی، لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی آگئی ہے لیکن اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں آئی،انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کو لگتا کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے، یہ دنیا معاف کرنے والی نہیں ہے، آپ کو پلٹ کر جواب دینا آنا چاہیے، اگر کوئی آپ سے بدتمیزی کرتا ہے تو اسے فوراً تھپڑ مار دینا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے دماغ میں ایک کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت انداز میں نہیں لیتے، ہر چیز کو منفی طریقے سے سوچتے ہیں۔نادیہ حسین نے کہا کہ ہماری عوام میں 70 فیصد لوگ منفی سوچتے ہیں اس کی وجہ حسد اور نفرت ہے، ایسے لوگ سوچتے ہیں کہ جو ان کے پاس نہیں ہے وہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کے پاس بھی وہ چیز نہ ہو۔
ٹیکنالوجی آگئی اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں، اداکارہ غصے میں۔۔
