اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبرکو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں تاہم ان کی معافی قبول ہوگی یا کارروائی آگے بڑھنے سے متعلق فیصلہ اگلی سماعت میں ہوگا۔
آئی جی اسلام آباد کےخلاف توہین عدالت کیس سماعت کےلئے مقرر
