ماموں کانجن(رپورٹ :محمد فیاض )گڑھ پولیس کی زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا ہےمتوفی جہانگیر تھانہ گڑھ کے موضع ٹھٹھہ ترہانہ کا رہائشی ہے جسے لواحقین کے مطابق پولیس نے تین روز سے پکڑ رکھاتھا متوفی کے لواحقین نے واقعہ کے خلاف ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے کلیانوالا چوک بلاک کئے رکھا اور موقف اختیار کیا کہ متوفی جہانگیر کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں تھا پولیس نے اسکے مخالفین کو خوش کرنے کے لئے اس پرتشدد کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوگئی ہے انہوں نے پولیس حکام سے تفتیشی اے ایس ائی راقع گجر و دیگر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے واقعہ کے بعد تفتیشی غائب ہوگیا اور ایس ایچ او فون اٹینڈ نہیں کررہا سی پی او عثمان اکرم گوندل نے ایس پی صدر سے ایک گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم لڑائی اور چوری کے تین پرانے مقدمات میں ملوث رہا ہے اور وہ دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ہے واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر اور ڈی ایس پی تھانہ گڑھ پہنچ گئےاور دیگر تھانوں کی نفری بھی تھانہ گڑھ منگوا لی ہے ذرائع
پولیس حراست میں ملزم ہلاک۔۔لواحقین کا ٹائر جلا کر احتجاج
