صوابی(محمدعادل)گدونIDS پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کےدوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین بین الاضلاعی سمگلرز گرفتار کرلئے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن(ر) نجم الحسنین کے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی محمد شفیق خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او گدون iDS منتظر خان و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین بین الضلاعی سمگلرز ملزمان نورزادہ ولد وزیر زادہ سکنہ کندی پایاں پشاور،قیصر زادہ ولد وزیر زادہ اور تعریف زادہ ولد صاحب زادہ ساکنان ڈھیری میاں چارسدہ کو گرفتار کرلیا،دوران تلاشی موٹرکار از قسم FXنمبری 5349/LHMبرنگ نیلا کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 13667گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان منشیات کو بذریعہ موٹرکارضلع ہری پور سمگل کررہے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گدون IDS میں مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کردئیے گئے ۔
صوابی: منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔۔تین بین الاضلاعی سمگلرز گرفتار
