جعفرآباد(جہانگیرخان جاوید دھرپالی)جعفرآباد کے تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی پولیس نے چھاپہ مار کر کچی شراب سے بھرے ایک درجن ڈرم برآمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے .
پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری نے بتایا کہ ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید کی قیادت میں آج دوپہر پولیس کی ایک ٹیم نے ڈیرہ اللہ یار کی بھٹی ریلوے پھاٹک کے قریب واقع گائوں علی شیر رند میں کچی شراب کی ایک فیکڑی پہ چھاپہ مار کر کچی شراب سے بھرے ایک درجن ڈرم برآمد کرکے چھ ملزمان برکت ولد بادل ارشاد ولد حبیب اللہ نذیر ولد محمد رحیم حبیب اللہ ولد بادل شفیع محمد ولد برکت اور نصیب اللہ ولد حبیب اللہ اقوام رند کو گرفتار کرلیا ہے
جعفر آباد: پولیس نے منشیات برآمد، 6ملزمان کو گرفتار کر لیا
