میانوالی (مہدی ملک)ڈی ایچ کیو ہسپتال میاںوالی کے بلڈ بینک میں کرپٹ مافیا کا راج پچھلے سال بلڈ بینک کا بجٹ 80 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ کا ایشو کیا گیا لیکن مریض پورا سال کراس میچ کے لیے ٹیسٹوں کی ڈیوائس اور بلڈ بیگ باہر بازار سے خرید کر لاتے رہے اور اس اب بھی مریض باہر سے بلڈ بیگ اور ٹیسٹوں کے لیے ڈیوائس لے کے ا رہے ہیں ظلم تو یہ ہے کہ جو ایکسیڈنٹ اور فائر والے مریض ہیں ان کو بھی کوئی بلڈ بیگ نہیں دیا جاتا بلڈ بینک سٹور کی چابی سٹاف نرس نے اپنے قبضے میں لی ہوئی ہے کوئی افسر ائے تو اسے کہتے ہیں کہ سامان کی ڈیمانڈ دی ہوئی ہے لیکن کچھ عرصے بعد پچھلی ڈیٹوں میں سامان کو ایکسپنس کر دیا جاتا ہے اور نئی ڈیمانڈ لکھ کر رکھ دی جاتی ہے وزیراعلی پنجاب سکیٹری ہیلتھ اور ضلعی افسران سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عوام کے پیسوں کو اس طرح ضائع ہونے سے بچائیں اور ان کا صحیح مصرف کو یقین بتائیں
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرپٹ مافیا کا راج۔۔بلڈ بنک کو کروڑوں جاری ۔۔مریض پھر بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
