اسلام آباد: دوران سماعت وکیل بابراعوان سے جج ابوالحسنات سے مکالمہ ہوا کہ آپ ہر کیس میں بےلوس دکھائی دیتے، پرویز الٰہی سے جیل میں فیملی کی ملاقات اور کھانے کی درخواست دائر کی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کروائیں، پرویز الٰہی صاحب سامنے آئیں، بہت مہربانی بہت شکریہ، پنجاب کی کوئی جیل رہ نہیں گئی جہاں مجھے بھیجنا ہو، پرویز الٰہی روسٹرم پر آگئے
پرویز الٰہی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دل کے اسٹننگ بھی لگے ہوئے ہیں، وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن میرے سخت خلاف ہے جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بھی ڈرو۔پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت دائر، فریقین کو 11 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے گئے
جس پر احسان کرو اس کے شر سے بھی ڈرو، جج ابوالحسنات اور پرویز الٰہی کے درمیان دلچسپ مکالمہ
