سرگودھا( محمد امتیاز) نگران وزیر اعلی پنجاب کا دورہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے بعد ڈاکٹروں نے اعلان بغاوت بلند کر دیاینگ ڈاکٹرز اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کا شدید احتجاج اورپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ھسپتال کے ڈاکٹر حمیرا ارشد کو کسی صورت بھی پرنسپل تسلیم نہیں کریں گے،:حمیرہ ارشد کو پرنسپل تعینات کر کے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں یہ خاتون پہلے ہی ہسپتال کا بیڑا غرق کر چکی ہے جسے پرنسپل لگایا گیا وہ حکومت پنجاب کی ملازم ہی نہی سات یوم میں فیصلہ واپس نہ لیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، او پی ڈی سمیت تمام ھسپتال کو بند کر دیں گے مریضوں کو چیک نھی کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ھوئے پورے پنجاب میں ہڑتال کی جائے گی
ان خیالات کا اظہار صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر اور صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسامہ سعید نے کیا اس موقع پر ینگ ڈاکٹر حکومت وقت اور وزیر اعلی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے تاہم ڈاکٹرز یونین نے سات دن کے اندر پرنسپل کی فوری غیر قانونی تعیناتی کو ختم کرنے کے لئیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ھے