کولمبو ۔۔تیز بارش کا سلسلہ جاری۔۔ایشیا کپ کے میچز خطرے میں

asia cup matches and rain 35

لاہور:سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکن محکمہ موسمیات نے دارلحکومت میں آئندہ چند دنوں میں بھی مسلسل بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر فور مرحلہ کھیلنے کے لیے کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ کولمبو میں اگلے 10 روز تک بھرپور بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوسکا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔ کولمبو میں تمام میچز واش آوٹ ہونے کی صورت میں پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہیں ، میچز واش آوٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہو گا بلکہ پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے کے باعث دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہو گا۔ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے اور کولمبو میں اس دن بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگر فائنل بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں