کاروباری طبقے پر اتنا بوجھ ڈال کر ملک نہیں چلایا جاسکتا،سردار یاسر الیاس

Sardar-Yasir-Ilyas 54

اسلام آباد:سی ای او سینڑورس مال سردار یاسر الیاس اور سینیئر نائب صدر سردار گروپ آف کمپنیز سردار راشد الیاس کی جانب سے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری اور راولپنڈی اسلام آباد کے ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا،، عشائیے کا مقصد ملک کے نامور صنعت کاروں ، تاجر رہنماں اور چیمبرز کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکہ ملکی معاشی صورتحال کا اثر نو جائزہ لینا اور مناسب حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے حکومت سے معاشی ابتر صورتحال میں کاروباری طبقے کو ٹیکس اور بجلی کے بلوں کے معاملے میں رعایت فراہم کرنے کا مطالبہ کرنا تھا .
اس موقع پر سی ای اس سینڑورس مال سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ٹیکس دیتے ہیں جس سے ملک کا نظام چلتا ہے،،ہمارے لیے قومی مفاد سب سے مقدم ہے، ذاتی مفاد کو چھوڑ کر ہم ملک کی خدمت کریں گے،، کرونا وائرس کے دوران بھی ہم نے شٹر ڈائون ہڑتال نہیں کی،، ہمیں بجلی کے بلوں کے خلاف عدالت کا اور متعلقہ اداروں کا دروازہ کھٹکھٹانا ہے،، ہمارے ساتھ حکومت مزاکرات کرے، ہمارے اوپر ان ڈائیریکٹ ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ کاروباری طبقے پر اتنا بوجھ ڈال کر ملک نہیں چلایا جاسکتا۔ سبز ہلالی پرچم کے نیچے ملک میں کاروباری سرگرمیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سب کے لیے مثال بنے گا،، ہمیں باہر جاکر لوگوں کے لیے کام کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان میں ایسے مواقع پیدا کریں گے کہ باہر سے لوگ یہاں کام کرنے آئیں گے.
تقریب کے مہمان خصوصی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے اپنی سالگرہ موقع پر پر تکلف عشائیے کا اہتمام کرنے اور تمام تاجر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے پر سی اسی او سینڑورس مال سردار یاسر الیاس کا خاص طور شکریہ ادا کیا ،،، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جس کٹھن دور سے گزر رہا ہے اس سے ملک کو صرف تاجر کمیونٹی نکال سکتی ہے،، گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف نے تاجروں سے میٹنگ کی جو نہایت خوش آئند ہے،، پچھلے 40 سال سے ملک کے ساتھ مزاق کیا گیا۔ 2700 ارب ایک سال کا سرکلر ڈیڈ ہے، اتنے ٹیکسز ہم کہاں سے اکھٹے کریں؟؟؟ ہمیں آئی ایم ایف سے بات کرنے کی ضرورت ہے اگر ڈالر کو کنٹرول نہ کیا تو مہنگائی کا وہ طوفان آئے گا جس نا قابل تلافی نقصان ہو گا۔ ہمیں انتخابات نہیں چاہیں، پہلے تمام سیاستدان چارٹر آف اکانومی پر دستخط کریں، سیاسی جماعتیں کس طرح معیشت ٹھیک کریں گی وہ پالیسی عوام کے سامنے رکھیں پھر فیصلہ کریں گے انتخابات کروانے بھی ہیں یا نہیں۔
سینیئر نائب صدر سردار گروپ آف کمپنیز سردار راشد الیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے،،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک محب وطن پاکستانی ہیںآرمی چیف سے درخواست ہے ایسی پالیسی بنائیں جو تاجروں اور صنعتکاروں کے حق میں بہتر ہوں ،،اگر تاجروں کو ریلیف دیا جائے تو پاکستان کا قرضہ جلد اتر سکتا ہے۔۔تقریب کے اختتام پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں