کے پی ،بلوچستان ،سندھ کے کن علاقوں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے؟ تفصیلات جانئیے

electricity theft 20

اسلام آباد: کے پی بلوچستان اندرون سندھ کن علاقوں میں چوری کی شرح زیادہ ہے تفصیلات سامنے آگئیں، دستاویزات کے مطابق کے پی کے ضلع ٹانک، ڈی آئی خان میں گزشتہ ایک سال کے دوران بلز ہی جمع نہیں کرائے گئے شانگلہ، ٹانک، بنوں، ڈی آئی خان میں سو فیصد کنڈا کلچر چل رہا ہے ۔
دستاویزات میں مزید بتایاگیا کہ ضلع حیدر أباد میں بل جمع کرانے کی شرح پانچ سے چھ فیصد گر گئی ٹنڈو اللہ یار میں بھی بلنگ کی شرح میں نو فیصد تک کمی ہوگئی ٹنڈو محمد خان میں بعض فیڈرز پر پندرہ فیصد چوری کنڈا کلچر بڑھا ٹھٹہ بدین سانگڑ مٹیاری میں بھی کنڈا کلچر بڑھ گیا شہید بینظیر أباد میں بعض فیڈرز پر 21فیصد کنڈا کلچر بڑھا پشین سبی مکران خذدار لورالائی میں نوے فیصد سسٹم کنڈا کلچر پرچل رہاہے لاڑکانہ میں ساٹھ فیصد سکھر میں چالیس فیصد صارفین کنڈے ڈالتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں