دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ۔12دہشتگرد ہلاک۔۔4فوجی جوان شہید

ISPR-Seucirty-forces 18

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح دہشت گردوں کے گروپ کا کیلاش چترال میں دو فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، دہشت گرد جدید ترین ہتھیاروں سے لیس تھے دونوں فوجی چیک پوسٹیں پاک افغان سرحد کے قریب ہیں،فوجی چیک پوسٹوں پر تعنیات فوجی جوان پہلے سے ہی الرٹ تھے،پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا،فائرنگ کے تبادلے میں بارہ دہشت گرد ہلاک بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،فائرنگ کے تبادلے کے چار جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں