تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لی گئی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کے موبائل کہاں گئے ؟ وکیل شیر افضل مروت کی عدالت سے شاندانہ گلزار کے موبائل فونز کی واپسی کیلئے آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ، کمرہ عدالت میں موجود ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی سی اسلام آباد ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے ،ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ میرے علم کے مطابق موبائل فون واپس کئے جاچکے ہیں ، شیر افضل مروت نے کہا کہ شاندانہ گلزار کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں ،ان سے پوچھ لیں موبائل نہیں ملے، عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو شاندانہ گلزار کے موبائل واپس دلانے کا حکم دے دیا۔
شاہدانہ گلزار کا موبائل کس کے پاس؟پولیس ، انتظامیہ لاعلم
