جوڈیشل آفیسر عبد الرزاق جن کے پاس ایڈیشنل رجسٹرار کا عہدہ تھا انہیں رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تعیناتی میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ تعیناتی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کی جاتی تھی ۔ ایڈیشنل رجسٹرار عبد الرزاق بحیثیت قائم مقام رجسٹرار سپریم کورٹ کام کر رہے تھے۔ قاضی فائز عیٰسی کی جانب سے یہ تعیناتی کر کے واضح پیغام دے دیا گیا ہے .
سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اختیارات سے باہر نکل گئی ہے۔ یہ اس بات کا بھی عندیہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سپریم کورٹ کی رٹ کی بحالی میں یہ فیصلہ اہم کردار ادا کرے گا۔
سپریم کورٹ میں پہلی اہم تعیناتی۔۔عبد الرزاق رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
