کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز اور موبائل فون چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیے نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ موبائل کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری ہی نہ ہو سکے۔نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز اور چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیے حل بتاتے ہوئے کہاکہ شہری موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو سکے اور کوشش کریں کہ موبائل فون کپڑوں کے اندر والی جیب میں رکھیں تاکہ محفوظ رہ سکے۔نگراں وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ شہری اس پر عمل درآمد کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ ہماری اور پولیس کی بھی مدد کرسکیں۔
نگران وزیر نے موبائل کو چوری سے بچانے کا انوکھا طریقہ بتا دیا
