بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا یا نہیں؟۔۔ نیا پلان تیار۔۔آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

IMF-and-pakistan 18

اسلام آباد:وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ارسال کر دیا ہے جس میںآئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کروا ئی گئی ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے، نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس سے قبل آئی ایم ایف نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا حکومتی پلان مسترد کر دیا تھا،آئی ایم ایف حکام نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے نیا پلان مانگا۔نگران حکومت کو 15 ارب روپے کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں