سیول:جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کے لیے براہ راست اور وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یون نے آسیان سربراہی اجلاس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل اشتعال انگیزی اور جوہری خطرات میں اضافہ آسیان ممالک کے لیے براہ راست اور وجودی خطرات کا باعث ہے۔ تا ہم انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک کے درمیان اتحاد ان خطرات کا بہترین جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور استحکام عالمی امن اور استحکام سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔
شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام آسیان کے لیے خطرہ ہے: جنوبی کوریا
