کابل :افغانستان میں طالبان نے میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزارِ شریف میں طالبان کی اخلاقی پولیس نے میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان طالبان حکومت عبدالرحمٰن حنیف نے بتایا کہ گرفتار 6 افراد نجی تقریب میں میوزک چلا رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ گرفتار افراد کو عدالت بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکومت نے ملک میں موسیقی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
افغانستان ، میوزک چلانے پر 6 افراد گرفتار
