ہری پور (سیدہ گل فاطمہ سے ) ذرائع کے مطابق رشوت خور ملازمین کا ایس ڈی او پر تشدد.ہزارہ سرکل 1 ، لورا چوک سب ڈویژن میں نیا بھرتی ہونے والا ایس ڈی او ارشد رشید کرپٹ ملازمین کی تشدد کا نشانہ بن گیا ۔
اطلاعات کے مطابق ارشد رشید ایس ڈی او جو نیا پیسکو میں بھرتی ہوا تھا اور رشوت خور ملازمین کے کرتوتوں پر نظر رکھے ہوئے تھا ۔ کئی بار اپنے افسران کو بھی اس بارے میں بتایا لیکن کرپٹ ملازمین کو لیبر یونین کی مکمل حمایت حاصل تھی جس کی وجہ سے افسران نے ان لوگوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔
آج 4 ستمبر کو ایس ڈی او ارشد رشید نے ان کرپٹ ملازمین کا پیچھا کیا اور ان کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی جس پر طیش میں آکر ان ملازمین نے مل کر ایس ڈی او کو زد وکوب کیا اور ان کا موبائل چھین لیا لیکن ایس ڈی او نے ویڈیوز پہلے ہی ھیج دی تھیں واقع کے مرکزی ملزم سلطان شاہ میٹر ریڈر اور ناصر ایل ایس ہیں
اس واقع پر پیسکو کے تمام افسران اور خاص کر ینگ انجینئرز میں انتہائی غم وغصہ پایا جاتا ہے اور پیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے بھی ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ھے ملزمان کے خلاف وڈیو ثبوت بھی جلد منظر عام پر لائے جائیں گے
رشوت کیوں نہیں لیتے.. ملازمین کا اپنے ہی محکمے کے ایس ڈی او پر تشدد
