چیف جسٹس پاکستان کو 13ستمبر کو الوداعی عشائیہ۔۔قاضی فائز 17ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

chief-justice-and-qazi-faiz-esa 30

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے لیے الوداعی عشائیہ دے گی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں