لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کی بازیابی اور پولیس افسران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرتیسری مرتبہ سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ جو بھی وجوہات ہیں لکھ کر عدالت کو آگاہ کیاجائے۔عدالت جواب آنے کےبعد مناسب فیصلہ کرے گی۔توہین عدالت کے کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالت نے پیش ہونے سے روک دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر عدالت توہین عدالت کیس میں آپ کوپرسیکیوٹر مقررکرے گی تو آپ بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے۔پراسیکیوٹر کا کام وکالت کرنا نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی تک معاونت کرنا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ عدالت پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو پیش کرنے کےلئے تھوڑا وقت درکار ہے۔اگر عدالت میں دوبجے تک آئی جی پنجاب پیش نہ ہوئے تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی
پرویز الٰہی گرفتاری۔۔ جج برہم۔۔2بجے تک وقت۔۔آئی جی پنجاب پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنائیں گے، عدالت
