امریکا کا یوکرین کو مزید جدید ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ۔۔

america-and-ukraine 14

واشنگٹن: امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم پر مبنی متنازعہ ٹینک شکن گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے یوکرین کو ٹینک شکن ڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایسا بارود فائر کرنے کیلئے امریکی ساختہ ’ابرامز ٹینک‘ بھی یوکرین بھجوائے جائیں گے۔امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو 240 سے 375 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی امداد فراہم کی جائے گی تاہم پیکج کا حتمی فیصلہ صدر بائیڈن کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کیا گیا تھا تاہم امریکا کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ اسلحہ یوکرین بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں