کراچی:بجلی کے ہوش اڑا دینے والے بلوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی کلین بولڈ کردیا۔ بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگوایا ہوا ہے پھر بھی بہت بل آرہا ہے۔سرفراز احمد نے حکومت کو عوام پر ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے بلوں سے عوام پریشان ہیں، عوام پر رحم کرو اور بجلی کے بل کم کرو۔
سرفراز احمد کا حکومت کو عوام پر ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ
