کمیشن نہ بڑھایا تو ہڑتال ہوگی۔۔نیا بحران جنم لینے کو تیار

pakistan-petrolium 31

کراچی :پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے کمیشن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ حکومت اور دیگر ذمہ داران نے بیٹھ کر ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود وزارت پٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ موجودہ ڈیلر مارجن کیساتھ ہم پٹرول پمپ نہیں چلا سکتے، اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔عبدالسمیع خان نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہڑتال کی طرف جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں