وفاقی پولیس کا بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کرنے کا فیصلہ؟

Islamabad-Police-IG 29

وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے ملک بھر میں اہم کیسز اور گرفتاریوں کے معاملے میں وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور شروع ہے ، اس حوالے سے وفاقی پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھے جانے کا امکان ہے، اس ضمن میں پولیس اعلی حکام کی جانب سے قانونی نقاط پر مشاورت جاری ہے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی حتمی رائے کے بعد کوئی بھی فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہونے کی صورت میں ایف آئی اے طرز کا ماڈل نافذ کیا جائے سکے گا، وفاقی پولیس کے بھی ملک بھر میں مختلف شہروں میں دفاتر کھل سکیں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز میں دیگر صوبوں میں تحقیقات اور گرفتاریاں کرسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں