معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ کی اچانک موت کی اہم تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق معروف ریسلر کی منگیتر جوجو آفرمین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ وہ کچھ وقت کیلئے سو رہی تھیں کہ اچانک الارم بجا اور جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا برے وائٹ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ ان کا جسم نیلا پڑچکا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ابتدائی طور پر وائٹ کو سی پی آر دینے کی کوشش کی۔ بعدازاں ایمولینس کو کال کی تاہم جب ہم انہیں اسپتال لیکر پہنچے تو وہ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے۔
معروف ریسلر کی اچانک موت۔۔اہم تفصیلات سامنے آگئیں
