پرویز الٰہی کے حوصلے بلند۔۔پی ٹی آئی کے ساتھ۔۔رہائی پر اللہ کا شکر گزار ہوں،پرویز الٰہی

pervaiz-elahi-pti 17

سابق وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے رہائی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رہائی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اس لئے رہائی میں 4ماہ لگ گئے، میری رہائی کےلئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کا ذمہ دار ن لیگ کو قرار دیا۔ کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ ملک کا بیٹرا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی،جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا الیکشن کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں