لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت اس معاملے کی انکوائری کرے گی، پرویز الٰہی گرفتاری پر انکوائری ہو گی.جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ احتساب عدالت کو بتایا کہ انٹراکورٹ اپیل خارج ہو گئی ہے. نیب پراسیکیورٹر نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں، جس پر جج جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس پر مکمل انکوائری ہو گی. اس سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی کی نیب گرفتاری کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس امجد رفیق نےر یمارکس دئیے کہ اگر پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کروں گا، وکیل نیب نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل کےلئے تیار ہیں لیکن حکومت نے سکیورٹی نہیں دی جس پر جج امجد رفیق نےکہا تو کیا پرویز الٰہی کو پیش نہیں کرنا چاہ رہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم
