پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر جج برہم۔۔جان کو خطرہ کیسے ہوگیا؟ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کیا؟

pervaiz-elahi-cm 22

لاہور: پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جاسکتا، جسٹس امجد رفیق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے عدالت میں کس نے پیش ہونا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی کہاں ہیں؟سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم آرہی ہے، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو فوری عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا؟ پرویز الٰہی ہائی لیول کی شخصیت ہیں، سکیورٹی انتظامات میں وقت لگتا ہے، پرویز الٰہی کی جان کو خطرہ ہے جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ پرویز الٰہی کی جان کو خطرہ کیسے ہو گیا؟ جب جسمانی ریمانڈ کےلئے پیش کرتے ہیں اس وقت کیا کرتے ہیں؟کیا سی ٹی ڈی کی جانب سے پرویز الٰہی کو تھریٹ الرٹ ملا، سی ٹی ڈی کو بلوا لیتا ہوںپرویز الٰہی کو کب تک جیل میں رکھیں گے؟آپ کہنا کیا چاہتے ہیں کھل کر بات کریں ؟ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں