عمران خان کو بیٹوں سے بات اور ملاقات کی اجازت

imran-khan-sons 45

سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد: عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دےدی، چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیرنیازی اور شیرازاحمد کے زریعے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتاہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ملاقات کی ہدایت کردی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے والد کی بیٹوں سے ملاقات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں