قومی ائیر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بھی پیسے نہیں، فیڈرل ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 اکاونٹس بھی منجمد کر دئیے، پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہو گیا، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کھٹائی میں پڑ گئی جبکہ قومی ادارہ بینکوں کو درخواستیں دینے پر مجبور ہو گیا جس کے بعد نیشنل بینک نے صاف جواب دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی مد میں ملازمین کو ہر ماہ ایک ارب روپے کی رقم دی جاتی ہےلیکن رواں میں ملازمین کو دینے کے لئے رقم دستیاب نہیں دوسری طرف فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پرپی آئی آے کے 13 بینک اکاونٹ منجمد کر دئیے گئےایف بی آر حکام کے مطابق پی آئی اے پر8 ارب روپے کی فیڈرل ڈیوٹی واجب الادا ہےواجبات کی عدم کی ادائیگی پر پی آئی اے کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پی آئی اے مالی بحران شدید۔۔ تنخواہوں کی ادائیگی کھٹائی میں پڑ گئی؟
