بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کا گھیرائو کیا، شہریوں نے شٹرڈائون ہڑتال کرتے ہوئے شاہراہوںکو بلاک کر دیا.
جیٹی روڈ پر بھی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے. گوجرخان میں شٹر ڈاؤن احتجاجی مظاہرین جی ٹی روڈ پر آگئے۔ احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔شہریوں کے مہنگی بجلی نامنظور کے نعرے لگائے گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے.