آئی جی اسلام آباد پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد

IG-Islamabad 32

ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست نے نیا رخ اختیار کر لیا ، بار بار کے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحریری جواب جمع نا کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور جرمانہ کی رقم 6 ستمبر کی سماعت سے قبل پٹیشنر ڈاکٹر شیریں مزاری کو دینے کا حکم دے دیا عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جواب جمع نا کرانے کے معاملے کی انکوائری کرکے ایکشن لیکر دو ہفتے میں عدالت میں جواب جمع کرائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں