انتخابات وقت پر کرائے جائیں..امریکہ کا زور.. نگران حکومت پریشان

America-and-pakistan 27

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں گیا کہ “قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ اور وزیر خارجہ جیلانی نے پاکستان کے قوانین اور آئین کے مطابق بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔سینئر امریکی سفارتکار وکٹوریہ نولینڈ نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی پر پاکستان میں “بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات” کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ وکٹوریہ نولینڈ اور جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کے معاشی استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل مصروفیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں