ایشیا کپ۔۔ پاکستان کی شاندار بیٹنگ۔۔رضوان، افتخار کی سنچریاں

babar-azam 21

ملتان: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان پانچ، پانچ اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور بنائیں۔اس موقع پر نیپالی ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتداء میں پاکستانی ٹیم پر پریشر بڑھائیں اور جلد وکٹیں لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں