پرویز الٰہی گرفتاری معاملہ۔۔ ڈائریکٹر نیب لاہور طلب

pervaiz-elahi-cm 21

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی نےگرفتار نہ کرنے کےفیصلے پرعمل درآمداور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینےکی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈائریکٹر نیب لاہور کو طلب کرلیا، عدالتی حکم پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب ارشد قیوم عدالت پیش ہوگئے۔
عدالت نے نیب سے ہدایات لے کر نیب پراسیکیوٹر کو31اگست تک جواب سمیت عدالت طلب کرلیا،عدالت نے پوچھے گئے سوالوں کےجوابات تحریری صورت میں پیش کرنے کی ہدائت کردی، عدالت نے استفسار کیا کہ نیب انکوائری کب شروع ہوئی،کب انکوائری تفتیش میں تبدیل ہوئی۔جس درخواست میں عدالت نے پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم تھا تو اس وقت نیب کیوں پیش نہیں ہوا۔جسٹس امجد رفیق نے درخواست کی سماعت کی۔
پرویز الہی کےوکیل عامر سعید راں نےدلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ عدالت کےسنگل بنچ نے پرویز الہی کوکسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کاحکم دیا۔ عدالت کےسنگل بنچ نے دومقدمات میں پرویز الہی کی حفاظتی ضمانتیں منظور کیں۔سنگل بنچ نے پرویز الہی کو کسی بھی انکوائری میں بھی گرفتار نہ کرنے کاحکم دےرکھاہے۔عدالت کےڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف حکومتی اپیل بھی مسترد کی ہے۔نیب نے بغیر قانونی جواز کےپرویز الہی کو حراست میں لےرکھاہے۔عدالت اپنے فیصلے پرعمل درآمد کراتے ہوئے نیب کی جانب سے پرویز الہی کی گرفتاری کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں