بجلی بل زیادہ آنے پر نوجوان کی خودکشی

Sucide-in-pakistan 33

فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بل زیادہ آنے پر اپنے سر میں گولی مارلی، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا حمزہ پہلے ہی مقروض تھا اوپر سے بجلی کا بل 38 ہزار روپے سے زائد آیا تھا۔
نوجوان کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا کہہ رہا تھا کہ بجلی کا بل زیادہ آیا ہے، کہاں سے ادا کروں؟ بیٹے نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں