نیب قانون سے کس کس نے فائدہ اٹھایا ۔۔چیف جسٹس نے فہرستیں طلب کر لیں

Chief-justice-and-supreme-court 29

سپریم کورٹ: نیب قانون سے کس کس نے فائدہ اٹھایا چیف جسٹس نے فہرستیں طلب کر لیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترمیم کے بعد کتنے کیسز عدالتوں سے واپس ہوئے فہرست فراہم کی جائے، ایک فہرست نیب جمع کرا چکا ہے لیکن اسے مزید اپڈیٹ کر کے دوبارہ جمع کرائے، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ نئے نیب قانون میں کون سی ایسی پرانی شقیں ہیں جنہیں ختم نہیں کیا گیا،نئے نیب قانون میں کئی اچھی چیزیں بھی ہیں، نیب قانون کی وجہ سے کئی لوگوں نے بغیر جرم جیلیں کاٹیں، ہم نے دیکھنا ہے کہ نئے نیب قانون سے کس کس نے فائدہ اٹھایا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں