آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر دی گئی، سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا کیس کی سماعت افیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کر رہے ہیں ،اسپیشل پراسیکوٹر شاہ خاور عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے،
ایف آئی اے کی شاہ محمود قریشی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد۔۔
