سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ۔مزید کتنا اضافہ ہوا؟

sirya-price-increase 34

اسلام آ باد: تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جے ایس ریسرچ کے مطابق 8000 روپے اضافے کے بعد اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔ تعمیراتی شعبہ جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بحران کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں